حیدرآباد12جولائی(یواین آئی) تلنگانہ تلگودیشم کے صدر ایل رمنا جنہوں نے حال ہی میں اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا، آج ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کی۔
پارٹی کے کارگذارصدر و وزیر
انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کی موجود گی میں پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں انہوں نے ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کی۔
تارک راما راو اور پارٹی کے دیگر لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔