حیدرآباد، 26 جنوری (یو این آئی) تلنگانہ کے گورنر ڈاکٹر تمیلیسائی سندراراجن نے کہا ہے کہ نئی تلنگانہ ریاست نے نئے منصوبے، پہل اور انوویشن کے ساتھ نیا کامیاب ریکارڈ بنایا اور ملک میں ’سب سے مضبوط ریاست‘ کے بطور ابھر کر سامنے آیا ہے۔
ڈاکٹر سوندراراجن نے پبلک گارڈن میں یہاں منگل کے روز 72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم پھہرانے کے بعد کہا،’یہ ہم سبھی کے
لیے لمحہ فخریہ ہے کہ تلنگانہ ریاست نے بہت کم وقت میں عوام کے لیے بہت سے ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کو نافذ کرکے ملک کی تاریخ میں اپنی ایک الگ شناخت قائم کر لی ہے‘۔
گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے گذشتہ ساڑھے چھ سال کے دوران منصوبہ بند اور اپنی منظم کوشش کے سبب ریاست ملک کے کئی شعبوں میں پہلے اور دوسرے مقام پر ہے جو دیگر ریاستوں کے لیے یہ ایک تحریک ہے۔