اعتماد
حیدرآباد: TPCC کے ورکنگ صدر، جوبلی ہلز حلقہ کے انچارج محمد اظہر الدین نے کانگریس پارٹی کی جانب سے متعارف کرائی گئی چھ گیارنٹی اسکیم کی درخواستوں کے پیش نظر رحمت نگر، بورابنڈہ، شیخ پیٹ، ایراگڈا اور وینگل راؤ نگر ڈویژنوں میں قائم عوامی انتظامیہ مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ مراکز میں آنے والے مستحقین سے بات چیت کی۔ اس موقع پر اظہر الدین نے تمام مراکز میں اچھے انتظامات کرنے پر عہدیداروں کی ستائش کی۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی
صفیں بھی وزیر آعلیٰ ریونت ریڈی کے ذریعہ متعارف کرائے گئے اس عوامی حکمرانی پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہیں تاکہ اسکیمات حقیقی استفادہ کنندگان تک پہنچیں۔ انہوں نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ مراکز پر آنے والے درخواست دہندگان کو فارم فراہم کرنے کے لئے مناسب اقدامات کریں۔ اس دورے میں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے کئی لوگوں کی درخواستیں بھی تحریرکی۔
اس پروگرام میں کانگریس کے سینئر قائدین اسد الدین، رحمت نگر کارپوریٹر سی این ریڈی، کرشناوینی، شیخ شریف، اشوک، بھوانی شنکر، محسن، روی گوڑ اور دیگر نے شرکت کی۔