حیدرآباد 19 جولائی (یواین آئی) تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی کو پولیس نے حیدرآباد میں واقع ان کی قیام گاہ پر نظربند کردیا۔
ریڈی نے ضلع رنگاریڈی کے کوکاپیٹ کی سرکاری اراضیات کے
ہراج میں بدعنوانیوں کا الزام لگاتے ہوئے آج چلو کوکاپیٹ احتجاج کی اپیل کی تھی۔
ان کی اس اپیل کے بعد پولیس کی بھاری تعداد کو ان کے گھر کے قریب تعینات کردیاگیا اور ان کو گھر پر ہی نظربند کردیاگیا۔