حیدرآباد 20جولائی (یواین آئی)تلنگانہ کانگریس کے لیڈر کوشک ریڈی جن کی آڈیو وائرل ہوگئی تھی، کل حکمران جماعت ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کریں گے۔
کوشک ریڈی نے
کانگریس کے ایک کارکن کو فون پر بتایا تھا کہ ان کو ٹی آرایس کا ٹکٹ حلقہ حضورآباد سے ملنے والا ہے۔
ان کی یہ آڈیو وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد پارٹی نے ان کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی تھی۔