حیدرآباد26دسمبر(ایجنسی)تتلنگانہ کے وزیراعلیٰ وٹی آرایس پارٹی کے سربراہ چندرشیکھرراؤ نے بدھ کی شام نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ کے سی آر جو کولکتہ میں مغربی بنگال کی اپنی ہم منصب ممتابنرجی سے ملاقات کے بعد دہلی پہنچے ہیں" ریاست کے وزیراعلیٰ کے طورپر عہدہ حاصل کرنے کے بعد دوسری مرتبہ مودی سے خیرسگالی ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق چندرشیکھرراؤ نے وزیراعظم کے ساتھ تلنگانہ سے متعلق زیر التوا معاملات پر بات چیت کی۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ان موضوعات میں قاضی پیٹ ریلوے کوچ فیکٹری " بیارم میں اسٹیل فیکٹری اور آئی آئی ٹی بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں کے سی آر نے ہائی کورٹ کی تقسیم کے زیرالتوا معاملہ کوبھی اٹھایا جیسا کہ یہ معاملہ کافی طوالت اختیار کرگیاہے۔ اس کے علاوہ کے سی آر نے کالیشورم پراجکٹ کو قومی پراجکٹ کا درجہ دینے کامطالبہ جیسے موضوعات پربھی مودی سے بات چیت کی۔