حیدرآباد۔21مارچ (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے 22 مارچ کو 24 گھنٹے کے جنتاکرفیو کااعلان کیا ہے۔
ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے
ہوئے مسٹر راو نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف ملک بھر میں جنتا کرفیو منعقد کرنے کے پروگرام کو کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی گئی ہے۔