حیدرآباد۔ 13اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے کہا ہے کہ تلنگانہ، ملک کی تقریبا40فیصد دھان کی
پیداوار کرتاہے اور تقریبا61لاکھ کسان،دھان کی غیرمعمولی پیداوار کرتے ہیں۔
مرکزی حکومت کا یہ فرض ہے کہ وہ ریاست کی مدد کرے اور مرکز سے مدد ہر ریاست کا حق ہے۔