حیدرآباد،19مئی(یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو نے آج کوویڈ کے مریضوں کے علاج کے لئے مرکز بنائے گئے گاندھی اسپتال کا معائنہ کیا۔
انہوں نے اس موقع پر مریضوں کی عیادت کی
اور ان سے تفصیلات بھی حاصل کرتے ہوئے ڈاکٹرس کو ان کے بہتر علاج کا مشورہ دیا۔
وزیراعلی نے مریضوں کو یقین دہانی کروائی کہ ریاستی حکومت ان کو بہتر علاج کی فراہمی کے لئے تمام تر مساعی کرے گی۔