حیدرآباد7/جنوری (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی صحت خراب ہوگئی۔
شہر حیدرآباد کے یشودھا اسپتال میں ان کے مختلف معائنے کروائے جارہے ہیں۔
وزیراعلی
کے دفتر کے مطابق انہوں نے سینہ میں جلن کی شکایت کی جس کے بعد ان کے شخصی ڈاکٹر ایم وی راو اور پلمونولوجسٹ ڈاکٹر نوین ساگر ریڈی کے ساتھ ساتھ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر پرمود نے ان کا معائنہ کیا۔