حیدرآباد/6ستمبر(ایجنسی) تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو کی سفارش کے بعد یہاں کی اسمبلی کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔ موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، گورنر نے ان کی تجویز منظور کر لی ہے۔ انہوں نے جمعرات کو کابینہ کی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ میٹنگ کے بعد کے سی آر نے گورنر سے ملاقات کی۔ اسمبلی تحلیل ہو جانے کے بعد اب تلنگانہ میں وقت سے پہلے الیکشن ہونا طے ہے۔
ذرائع کے مطابق، کریم نگر ضلع کے ہمنا آباد میں کے سی آر 7 ستمبر کو ایک عوامی اجلاس سے خطاب کر سکتے ہیں۔
مانا جاتا ہے کہ اگر انتخابات دیر سے ہوتے تو اس کا نقصان انہیں اٹھانا پڑ سکتا تھا۔ کے سی آر کی پارٹی کانگریس کو کوئی موقع نہیں دینا چاہتی۔
قبل ازیں، تلنگانہ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی قرارداد کابینہ میں منظور کی گئی تھی۔ ریاستی اسمبلی کی تحلیل اور ریاست میں جلد انتخابات کے سلسلہ میں گزشتہ کئی دنوں سے اطلاعات گشت کر رہی تھیں۔ اس ضمن میں آج ریاستی کابینہ کا اجلاس وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ یہ اجلاس تقریبا4.30منٹ میں ہی ختم ہو گیا۔ اس قرارداد پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے دستخط کئے تھے۔