حیدر آباد 23 جولائی (یو این آئی) کنٹونمنٹ کی بی آرایس ایم ایل اے لسیا نندیتا کی موت پر تلنگانه قانون ساز اسمبلی میں تعزیتی قرار داد منظور کی گئی اور تمام اراکین نے دومنٹ کی خاموشی منائی۔
بعد ازاں
اسپیکر گڑم پر ساد کمار نے ایوان کی کارروائی کو بدھ کو دس بجے دن تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
آج جیسے ہی ایوان کی کارروائی کا آغاز ہوا، وزیر اعلی ریونت ریڈی نے لسی نندیتا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک قرار داد پیش کی۔