the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد: ٹیم انڈیا کو حال ہی میں ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کے مقابلے شکست کاسامنا کرناپڑا۔ فائنل میچ کے تعلق سےہر کوئی اپنے اپنے انداز میں اس کا تجزیہ کر رہا ہے۔ سیاسی سطح پربھی تجزیئے پیش کئے جارہے ہیں۔ اب آسام کے چیف منسٹر ہمانتا بسوا سرما نے ٹیم انڈیا کی شکست کی وجہ بتا دی ہے۔ انہوں نے کہا، ورلڈ کپ کا فائنل میچ اندرا گاندھی کی یوم پیدائش پر کھیلا گیا تھا۔ سرما تلنگانہ انتخابات کے دوران چارمینار میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن پارٹیاں وزیر اعظم نریندر مودی کی مخالفت کرنے والوں کے ساتھ ملی بھگت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، ہم بی سی سی آئی سے



کہنا چاہتے ہیں کہ مستقبل میں اس بات کو یقینی بنائے کہ فائنل میچ اس دن نہ ہو جس دن نہرو-گاندھی خاندان کا کوئی فرد پیدا ہوا ہو۔ سرما نے کہاکہ اس دن ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا ورلڈ کپ میچ تھا۔ ہم ہر میچ جیت رہے تھے۔ فائنل ہار گئے۔ پھر میں نے دیکھا کہ کون سا دن تھا؟ ہم کیوں ہارے؟ ہم ہندو ہیں اور میں دن کے مطابق حرکت کرتا ہوں۔ میں نے دیکھا کہ ورلڈ کپ کا فائنل ایک ایسے دن کھیلا گیا تھا جو اندرا گاندھی کی یوم پیدائش بھی تھا۔

ہمانتا نے کہا، ورلڈ کپ کا فائنل اندرا گاندھی کی یوم پیدائش پر ملک ہار گیا۔ اس لئے میں بی سی سی آئی سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کے پاس ورلڈ کپ کا فائنل میچ ہے تو حساب کر لیں۔ اس دن کو گاندھی خاندان کے ساتھ نہ جوڑا جائے، ورنہ ملک کا نقصان ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.