the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی/19جولائی(ایجنسی) اے پی کی حکمران جماعت تلگودیشم کی جانب سے مودی حکومت کے خلا ف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر مباحث سے ایک دن قبل تلگودیشم کے ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال سے ملاقات کی ۔تلگودیشم پارلیمانی پارٹی لیڈر وائی سوجنا چودھری کی قیادت میں اس وفد نے کیجروال سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کا ایک خط ان کے حوالے کیا جس میں آندھراپردیش کے لئے تلگودیشم کے مطالبات کی حمایت کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی تھی۔کیجروال سے تلگودیشم کے وفد نے تفصیلی طورپر بات کی ۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیرو تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ سوجنا چودھری نے کہاکہ اے پی تنظیم نو قانون میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے اے پی حکومت کی جدوجہد سے بھی کیجروال کو واقف کروایا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت ریاستوں کے حقوق کو سلب کر رہی ہے۔اے پی ایک الگ صورتحال سے گزر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کیجروال نے تلگودیشم کی تحریک عدم اعتماد کی حمایت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔اس وفد نے مرکز کی جانب سے اے پی تنظیم نو قانو ن کے وعدوں کی خلاف ورزی پر ایک کتاب " اے پی تنظیم نو قانون اور یقین دہانیاں۔
وعدہ خلافی کی داستان" بھی کیجروال



کے حوالے کی ۔ اس کتاب میں اے پی کے ساتھ مرکز کی ناانصافیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ کتاب تلگو،انگریزی ، ہندی ، تمل ، اردو ،مراٹھی اورکنٹر ازبان میں طبع کی گئی ہے۔تلگودیشم کے ارکان پارلیمنٹ مختلف ریاستوں کے ایم پیز سے مل کر ان کو یہ کتاب حوالے کر رہے ہیں۔ تلگودیشم پارٹی نے جمعہ کو ہونے والی تحریک عدم اعتماد کے مباحث میں جملہ 18امور زیر بحث لانے کافیصلہ کیا ہے۔ان پر دس امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔اے پی سے مرکز کی شدیدناانصافی،ریاست کوخصوصی درجہ،پولاورم پروجیکٹ ،امراوتی کی تعمیر، کڑپہ اسٹیل پلانٹ،پسماندہ اضلاع کے لئے فنڈس اور دیگر امور پرتفصیلی طورپر تلگودیشم کے ارکان پارلیمنٹ بحث کریں گے۔

اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے تمام ارکان پارلیمنٹ کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی زیرقیادت مرکز کی این ڈی اے حکومت کا معاندانہ رویہ برقرار ہے ، اسی لئے تلگودیشم پارٹی نے اس کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے۔انہوں نے اس تحریک کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ اسی دوران ڈی ایم کے پارٹی کے کارگزار صدر اسٹالن نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹ کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ،ڈی ایم کے پارٹی،تلگودیشم کی جانب سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرے گی،انہوں نے اے آئی اے ڈی ایم کے سے بھی خواہش کی کہ وہ پارلیمنٹ میں اس تحریک کی حمایت کرے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.