the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 23 جولائی (ایجنسی) آندھرا پردیش کےمسئلے پر وقفہ صفر میں تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے ممبران پارلیمنٹ کے شور شرابے کی وجہ سے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے پیر کو ایوان کی کارروائی بارہ بجے تک کےلئے ملتوی کر دی۔
ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر وقفہ صفر میں جب مسٹر نائیڈو نے کانگریس کے رہنما آنند شرما کو اپنا سوال اٹھانے کو کہا تو تیلگودیشم کے سی ایم رمیش اپنی سیٹ سے اٹھ کر آندھرا پردیش کے مسئلے پر کچھ بولنے لگے لیکن شور شرابے میں صاف سنائی نہیں پڑا۔اس پر مسٹر نائیڈو نے کہا کہ آپ کی نوٹس پر کل ایوان میں اس پر بحث ہوگی لہذا آج اس مسئلے کو نہ اٹھائیں۔ اس کے بعد تلگو دیشم کے تین ارکان چیئرمین کی کرسی کے پاس چلے گئے۔


Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">اس دوران مسٹر نائیڈو نے مسٹر شرما کو اپنی بات کہنے کی اجازت دی۔ مسٹر شرما نے جانچ ایجنسیوں کے سیاسی استعمال اور غلط استعمال کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے جب اپنی بات ختم کی تو مسٹر رمیش پھر اپنی نشست سے اٹھ کر اپنا مسئلہ اٹھانے لگے۔ مسٹر نائیڈو نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا لیکن مسٹر رمیش نہیں مانے اور وہ چیئرمین سے الجھنے لگے اور اپنی بات پر اڑ گئے۔
مسٹر نائیڈو کا کہنا تھا کہ آپ کی پارٹی کے لیڈر کی درخواست پر ہی مختصر مدت بحث کل مقرر کی گئی ہے جبکہ وہ آج ہی ہونی تھی، لہذا اس معاملے پر آج کچھ بھی کہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مسٹر رمیش کےسخت رویے کو دیکھتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے ایوان کی کارروائی بارہ بجے تک کےلئے ملتوی کر دی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.