سیتاپور:22دسمبر(یواین آئی) رامپور عدالت سے 34معاملوں میں ضمانت ملنے کے بعد سماج وادی پارٹی کی رامپور صدر سیٹ سے رکن اسمبلی و رکن پارلیمان اعظم خاں کی بیوی تزئین فاطمہ کو جیل سے رہائی مل گئی گرفتاری کے بعد انہیں سیتاپور جیل میں رکھاگیا تھا۔ رامپور کی عدالت نے انہیں پیر کو 34معاملوں میں ضمانت دے دی تھی۔ ضمانت ملنے کے بعد پیر کی دیر رات ہی انہیں رہا
کردیا گیاتھا۔ ضلع جیل سپرنٹنڈنٹ ڈی سی مشر نے آج بتایا کہ ان کی رہائی کے وقت ان کی بیٹی آئی تھیں۔
رامپور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ کے معاملے میں اب بھی جیل میں بند ہیں۔اس معاملے میں عبداللہ اعظم کی اسمبلی سے رکنیت بھی ختم کردیا گئی تھی۔وہ گذشتہ اسمبلی انتخاب میں رامپور کی سوار سیٹ سے منتخب ہوئے تھے۔