نئی دہلی/28ستمبر(ایجنسی) لوک سبھا کے رکن طارق انور نے پارلیمنٹ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے رافیل ڈیل پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار سے عدم اتفاق کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">غور طلب ہے کہ گزشتہ روز شرد پوار نے رافیل ڈیل پر نریندر مودی کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی منشا پر شک نہیں کیا جا سکتا۔ اس سے حزب اختلاف کے اتحاد پر ایک گہرا سوال اٹھ گیا ہے۔ ایک طرح سے پوار کے اس بیان نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے دعوووں کی بھی ہوا نکال دی ہے۔