نئی دہلی/27اکتوبر(ایجنسی) حال ہی میں رافیل کے معاملے پر این سی پی چیف شرد پوار کی طرف سے مودی حکومت کی حمایت کئے جانے کی وجہ سے پارٹی اور لوک سبھا سے استعفی دینے والے بہار کے کٹیہار سے ممبر پارلیمنٹ (استعفی دے چکے ہیں) طارق انور نے کانگریس کا ہاتھ تھام لیا ہے.
گزشتہ دنوں رافیل کے معاملے پر این سی پی صدر شرد پوار نے کہا تھا کہ لوگوں کو رافیل سودے میں وزیر اعظم کی منشا پر 'کوئی شک نہیں ہے.' این سی پی چیف کے اس بیان سے طارق انور ناراض تھے، جس کے بعد انہوں نے پارٹی سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا تھا. انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ انکا جو بھی قدم ہوگا وہ بی جے کے خلاف ہوگا.
ہفتہ کو، دہلی میں راہول گاندھی نے طارق انور کو رکنیت دلوائی. اس موقع پر کانگریس صدر راہل گاندھی کے علاوہ، اشوک گہلوت سمیت کئی بڑے کانگریسی لیڈر موجود تھے. کانگریس نے ٹویٹ کیا کہ راہول گاندھی
طارق انور کا کانگریس خاندان میں خیر مقدم کرتے ہیں.