تمل ناڈو، 27 مارچ (ذرائع) تمل ناڈو اسمبلی نے جمعرات کو مرکزی حکومت کی طرف سے تجویز کردہ وقف ترمیمی بل کے خلاف قرارداد منظور کی۔یہ تجویز تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے پیش کی تھی۔سی ایم اسٹالن نے الزام لگایا ہے کہ اس بل کی وجہ سے مسلمانوں کے
جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے۔
دوسری جانب بی جے پی ایم ایل اے وناتھی سری نواسن نے اسمبلی میں وقف ترمیمی بل کے خلاف تجویز کی مخالفت کی ہے۔اس کے ساتھ ہی تمل ناڈو کی اپوزیشن پارٹی اے آئی اے ڈی ایم کے نے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔