the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی/بالی، 7 جولائی (یو این آئی) ہندوستان نے آج مشرقی لداخ کے سرحدی علاقے میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) سے فورسز کے آمنے سامنے سے ہٹنے سے متعلق زیر التوا مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور چین کے تین طرح کے باہمی تعلقات یعنی باہمی احترام، باہمی حساسیت اور باہمی مفادات کا خیال رکھنا اہم ہیں۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے انڈونیشیا کے بالی میں جی 20 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے موقع پر چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں ڈاکٹر جے شنکر نے مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر زیر التوا مسائل کو جلد حل کرنے پر زور دیا۔ بعض علاقوں میں افواج کے انخلاء کے فیصلے پر عمل درآمد کا ذکر



کرتے ہوئے انہوں نے تمام بقیہ محاذوں سے افواج کے مکمل انخلاء کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو برقرار رکھا جاسکے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے دو طرفہ معاہدوں اور پروٹوکول اور دونوں وزراء کے درمیان پچھلی بات چیت میں طے پانے والے معاہدے کی مکمل پابندی کی اہمیت پر زور دیا۔
اس حوالے سے دونوں وزراء کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف کے فوجی اور سفارتی حکام کو مسلسل رابطے میں رہنا چاہیے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سینئر کمانڈر سطح کی میٹنگ کا اگلا دور نزدیکی تاریخ پر بلایا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان اور چین کے تین باہمی تعلقات - باہمی احترام، باہمی حساسیت اور باہمی مفادات کا خیال رکھتے ہوئے بہترین طریقے سے ترقی کر سکتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.