the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 20 اگست (یو این آئی) ہندوستان اور چین کے سرحدی امور سے متعلق مشورے اور کوآرڈینیشن میکانزم (ڈبلیو ایم سی سی) کی آج مشرقی لداخ میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق امور پر میٹنگ ہوگی مشرقی لداخ میں پچھلے تین ماہ میں جاری تعطل کے دوران ہونے والی میٹنگ میں اہم طور پر فوجیوں کے پیچھے ہٹنے اور تناؤ کو کم کرنے کے عمل پر بات چیت ہوگی۔
دونوں ممالک کی فوجوں کے کور کمانڈروں کی میٹنگوں میں تعطل ختم کرنے میں ناکام رہنے کے بعد ہونے والی اس ملاقات کو بہت اہم سمجھا جارہا ہے۔ لائن آف ایکچول کنٹرول پر کچھ مقامات پر صورت حال جوں کی توں قائم کرنے میں چین کے ٹال مٹول کی وجہ سے اتفاق رائے قائم نہیں ہوپارہا ہے۔ اس



میٹنگ کے بعد سینئر کمانڈروں کی اگلی بات چیت کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
قبل ازیں ڈبلیو ایم سی سی کی میٹنگ 24 جولائی کو ہوئی تھی۔ آج دونوں ممالک کے مابین سرحدی نظام کی 17 ویں میٹنگ ہے۔
چین کے گزشتہ مئی میں سرحد عبور کرنے کے بعد مشرقی لداخ میں گزشتہ تین ماہ سے دونوں فوجوں کے مابین تناؤ کی صورت حال قائم ہے۔ تعطل کو ختم کرنے کے لئے فوج کے کمانڈروں کے درمیان پانچ بات چیت ہوچکی ہے۔ گزشتہ 15 جون کو، دونوں فوجیوں کے مابین وادی گلوان میں ایک پُرتشدد تصادم بھی ہوا تھا جس میں ہندوستان کے 20 فوجی شہید ہوگئے تھے۔ اس تصادم میں چین کو بڑی تعداد میں فوجی نقصان ہوا ہے ، حالانکہ چین نے سرکاری طور پر اس تعداد کو ظاہر نہیں کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.