: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض، 29 اکتوبر (یو این آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو اردن کے بادشاہ عبداللہ بن حسین سے یہاں ملاقات کی اور دونوں لیڈروں نے دوطرفہ اور شہریوں کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے پر بات چیت کیوزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ’’دن کی اچھی ابتدا ہوئی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ریاض میں شاہ عبداللہ دوم بن الحسین سے ملاقات کی۔ دونوں لیڈروں نے تجارت، سرمایہ کاری، انسانی ترقی اور دونوں ممالک کے شہریوں کے
درمیان آپسی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں رشتے مضبوط بنانے کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا‘مسٹر مودی سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وہاں پہنچے ہیں۔ اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران مسٹر مودی ریاض میں فیوچر انویسمنٹ انسٹی ٹیوٹ فورم کے تیسرے سیشن سے خطاب کریں گے۔ ان کے دورے کے دوران ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹیجک معاہدے کونسل سے متعلق ایک اہم سمجھوتے پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔