لکھنؤ:29جولائی(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہڑتالی ایمبولنس ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ایمبولنس ڈرائیوروں پر پھول برسانے کی بات کرنے والی یوپی حکومت تنخواہ کا مطالبہ کرنے پر لاٹھیاں بھانج رہی ہے محترمہ وڈرا نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا'یوپی
میں کورونا بحران میں حکومت ایمبولنس ملازمین پر پھولوں کی بارش کرنے کی بات کرتی تھی اور انہوں نے جیسے ہی اپنے حق کی آواز اٹھائی حکومت ان پر لاٹھیاں برسانے کی بات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'حکومت نے ایمسا لگا کر 500سے اوپر ملازمین کو برخاست کردیا اور عوام پریشان ہیں۔ ایسی حکومت سے ریاست کو خدا بچائے۔