احمد آباد ، 17 مئی ( یواین آئی) بحیرہ عرب میں اٹھے انتہائی شدید ’تاؤ تے‘ طوفان آج رات 8 بجکر 11 بجے کے درمیان گجرات کے مہووا (بھاؤ نگر) اور پوربندر کے درمیان ساحل پر ٹکرانے کی پیش گوئی کی ہے۔
اس سے قبل 18 مئی کی صبح ساحل پر پہنچنے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے بلیٹن کے مطابق یہ طوفان آج صبح 5.30 بجے گجرات کے ویراوال ساحل سے 290 کلومیٹر جنوب جنوب مشرق میں واقع تھا اور 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا تھا۔ اس کے گجرات
کے ساحل سے قر یب پہونچنے کے دوران ہوا کی رفتار 155 سے 185 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ، بھاؤ نگر کے علاوہ ، گیر،سوم ناتھ ، امریلی ، پوربندر ، احمد آباد ، وڈوڈرا ، بھروچ ، ولساد وغیرہ میں بھی بھاری سے بہت تیز بارش ہوسکتی ہے۔ طوفان کے اثر کی وجہ سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے 33 میں سے 21 اضلاع کے 84 تعلقہ میں بارش ہوئی ہے۔ ان میں سے چھ اضلاع میں 25 ملی میٹر یا ایک انچ سے زیادہ بارش ہوئی۔ ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔