: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 02 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ہریانہ میں تشدد کے پیش نظر وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کی ریلیوں پر پابندی لگانے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اپنے اس حکم کی تعمیل کو یقینی بنانے کی اترپردیش، ہریانہ اور دہلی کی حکومتوں کو ہدایت دی کہ وہ سماج میں نفرت انگیز
تقاریر اور بیانات کے علاوہ فرقہ وارانہ تشدد کو روکنے کے لیے از خود قانونی کارروائی کریں جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس ایس وی بھٹی کی بنچ نے کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ملٹی میڈیا صحافی شاہین عبداللہ کی جانب سے سینئر وکیل چندر ادے سنگھ کی طرف سے کئے گئے خصوصی فوری تذکرے کی سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔