آگرہ:24 فروری(یواین آئی)تاج محل کی خوبصورتی پر فدا ہونے والے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ہندوستان کی خوشحال اور متنوع ثقافت کا نمونہ ہے ہندوستان کے دو روزہ دورے کے تحت پیر کو آگرہ پہنچے مسٹر ٹرمپ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک گھنٹہ تاج محل کے احاطے میں گذارا۔مسٹر ٹرمپ بیوی ملینیا کا ہاتھ تھامے گائڈ سے انمول ورثے کے بارے میں معلومات حاصل کررہے تھے وہیں ان کی بیٹی اور صلاح کار ایوانکا اپنے شوہر جیریڈ کشر نر کے ساتھ تاج کی خوبصورتی کو دزدیدہ نگاہوں سے دیکھ رہی تھے۔اس درمیان انہوں نے اپنے فون سے کئی فوٹوز بھی لئے۔
تاج محل پہنچ کر مسٹر ٹرمپ نے ویزیٹر بک میں اپنا پیغام لکھا’’تاج محل ہمیں متأثر اور حیران کرتا ہے۔اسے وقت میں قید کر کے نہیں رکھا جاسکتا تاج ہندوستان کے خوشحال اور متنوع تہذیب کا یہ جیتاجاگتا ثبوت ہے۔شکریہ ہندوستان”۔
اس سے قبل ہند۔امریکہ کے رشتوں میں مضبوطی فراہم کرنے کا اشارہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے تاج محل میں داخلے سے قبل
اپنے ٹوئٹ میں لکھا’’ امریکہ اور ہندوستان اپنے ممالک کو مضبوط بنائیں گے۔ اپنے لوگوں کو احترام فراہم کریں گے۔بڑے سپنے دیکھنے والوں کو اور بڑا بنائیں گے اور اپنا مستقبل پہلے سے کہیں زیادہ روشن بنائیں گے۔ یہ تو ابھی آغاز ہی ہے‘‘۔
مسٹر ٹرمپ کے ساتھ ان کی بیوی ملینا ٹرمپ کے علاوہ بیٹی اوانکا اور داماد جیریڈ کشنر بھی تاج کی خوبصورتی دیکھنے پہنچے تھے۔ ٹرمپ اپنے اراکین اہل خانہ کے ساتھ تقریبا یک گھنٹہ تاج محل میں گذاریں گے۔ اس دوران ٹرمپ نے ویزیٹر بک میں اپنا پیغام بھی لکھا۔بعد میں ٹرمپ جوڑا ڈائنا بنچ پہنچے اور تاج کی خوبصورتی جی بھر کر دیدار کیا۔
اس سے قبل گجرات پہنچنے پر ٹرمپ نے اپنے ہندی ٹوئٹ میں لکھا تھا’’ خاتون اول اور میں اس ملک کے ہر شہری کو ایک پیغام دینے کے لئے دنیا کا 8000 میل کا چکر لگا کر یہاں آئے ہیں۔ امریکہ ہندوستان سے پیارکرتا ہے۔امریکہ ہندوستان کا احترام کرتا ہے۔ اور امریکہ کے لوگ ہمیشہ ہندوستا کے لوگوں سے سچے اور مخلص دوست رہیں گے۔