اعتماد:
تائیوان کی ریسرچ تنظیم ورلڈ ویجیٹیبل سنٹر نے علاقائی دفتر(ICRISAT) حیدرآباد، پٹن چیرو میں 17 اگست کو اس سال اپنی 50ویں سالگرہ منائی ہے - نصف صدی سے، یہ تنظیم صحت مند زندگیوں اور زیادہ لچکدار معاشرے کے فروغ کے لیے تحقیق اور ترقی کی علمبردار رہی ہے-
اس تقریب میں عوام کو سبزی خور بننے پر زور دیا گیا، تقریب میں موجود ڈاکٹرس نے کہا کہ دنیا کا بڑا حصہ گوشت خوری کی طرف مائل ہوتا جا رہا ہے جس میں چائنا سب سے آگے ہے، مزید کہا کہ عوام کو نقصاندہ غذا چھوڑ کر صحت مند غذا سبزی کھانی
چاہئے-
جنوبی اور وسطی ایشیا میں ورلڈ ویگ کا اثر سبزیوں کی نئی اقسام سے بہتر پیداوار اور مربوط کیڑوں کے انتظام کو اپنانے سے ظاہر ہوتا ہے جس سے آج پورے خطے کے لاکھوں چھوٹے کسانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
اس تقریب میں بین ملکی ورلڈ ویجیٹیبل سنٹر تنظیم کے عہدیدار، ڈاکٹرس ، چیفس ، اور انٹرنیشنل اسکول آف حیدرآباد کے طلبہ نے حصہ لیا اور صحت بخش غذا سبزی کھانے کھاۓ، سبزی کی پیداوار کا تفصیلی مشاہدہ کیا اور عوام سے بھی سبزی کھانے کی اپیل کی -
رام کرشنن مادھاون نائر، ورلڈ ویگ کے (ICRISAT) حیدرآباد علاقائی ڈائریکٹر- 8129643917 - ramakrishnan.nair@worldveg.org