: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد:کانگریس کے سینئر لیڈر طاہر بن حمدان نےتلنگانہ اسٹیٹ اُردو اکیڈیمی کے صدر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ہے ۔اس موقع پر ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین عظمت اللہ حسینی ،مائناریٹی فینانس کارپوریشن کے چیئرمین عبیداللہ کوتوال اور تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے ڈائر کٹر و سکریٹری شیخ لیاقت حسین کے علاوہ دیگر اہم شخصیتیں موجود تھیں ۔تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے نئے صدرطاہر بن حمدان نے یوتھ کانگریس قائد کی حیثیت سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا ۔ 1981 ء تا 1987 کے دوران انہوں نے ضلع یوتھ کانگریس صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ۔ 1985 ء میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں انہوں نے حلقہ اسمبلی نظام آباد سے کانگریس پارٹی امیدوار کی حیثیت
سے مقابلہ کیا اور تینوں بار انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ 1994 ء میں حلقہ اسمبلی بودھن سے کانگریس پارٹی امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا ۔سال2018 ء میں حلقہ اسمبلی نظام آباد اربن سے انہوں نے کانگریس امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیا۔کانگریس پارٹی کے سینئر ترین قائدین میں طاہر بن حمدان کاشمار کیا جاتاہے۔سال2006 ء تا 2011 ء کے دوران سرکنڈہ زیڈ پی ٹی سی منتخب ہوتے ہوئےطاہر بن حمدان نے نظام آباد ضلع پریشد وائس چیرمین کی حیثیت سے منتخب ہوئے جبکہ 2008 میں انہوں نے انچارج ضلع پریشد چیرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔سال 2012 ء تا 2018 ء تک انہوں نے صدر ضلع کانگریس کمیٹی کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہے ۔سال2018 ء سے حالیہ عرصہ تک وہ حلقہ اسمبلی نظام آباد اربن انچارج بھی رہے ۔