رملہ، یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم محمد مصطفیٰ کی قیادت میں فلسطین کی نئی حکومت نے اتوار کے روز یہاں مغربی کنارے میں حلف لیا۔
نئی حکومت 23 وزارتی قلمدانوں پر مشتمل ہے ، جن میں غزہ کی پٹی کے کم از کم چھ وزراء شامل ہیں۔ محمد مصطفی وزیر خارجہ کا عہدہ بھی سنبھالیں گے ، جو پہلے تجربہ کار سفارت کار ریاض المالکی کے پاس
تھی۔
حلف برداری کی تقریب کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس سے وزیر اعظم محمد مصطفی نے عہد کیا کہ ان کی نئی حکومت تمام فلسطینیوں کی خدمت کرے گی ، حکومت کی سیاسی ترجیحات پر زور جائے گا جن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن اور اس کا سیاسی پرو گرام اور بین الا قوامی عہد بندیاں شامل ہیں، جیسا کہ صدر محمود عباس نے تفویض نامہ کے ذریعے لازمی قرار دیا ہے-