the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 3 دسمبر (یو این آئی) دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم سے آگاہ کرانے اور آبروریزی کے قصورواروں کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔
محترمہ ماليوال نے منگل کے روز وزیر اعظم کو خط لکھ کر خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم عروج پر ہیں۔ حیدرآباد کی ڈاکٹر کے ساتھ درندوں نے نہ صرف اجتماعی آبروریزی کی بلکہ انہیں زندہ جلا دیا۔ ایک معصوم چھ سالہ اسکولی طالبہ کے ساتھ راجستھان میں ایک وحشی نے پیر کے روز اتنی بربریت سے عصمت دری کی کہ اس کی آنکھیں تک باہر نکل آئیں۔ ملک کے سبھی کونوں میں بیٹیاں ایسے ہی سنگین جرائم کا شکار ہو رہی ہیں۔ یہ دونوں بیٹیاں اب ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن ان کی چیخیں ہمیں سکون سے بیٹھنے نہیں دے رہی ہیں۔ ان معصوموں نے کتنے درد کا سامنا کیا ، یہ سوچ کر ہی روح کانپ جاتی ہے۔
انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ ’’گزشتہ برس چھوٹے بچوں کی آبرو ریزی کرنے والوں کو چھ ماہ میں پھانسی کی سزا دینے کے مطالبے پر میں نے تادم مرگ بھوک ہڑتال کی تھی۔ میری بھوک ہڑتال کے دسویں دن آپ نے ملک میں قانون بنایا کہ چھوٹے بچوں کی عصمت داری کرنے والوں کو چھ ماہ میں پھانسی کی سزا دی جائے گی۔ ساتھ ہی آپ نے یہ قانون بھی بنوایا تھا کہ عصمت دری کے مقدمات کی سماعت چھ ماہ



میں مکمل ہوجائے گی۔ یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی کہ تین ماہ میں پورے ملک کی پولیس کے وسائل میں اضافہ کردیا جائے گا، پولیس کی جوابدہی طے کی جائے گی اور فاسٹ ٹریک کورٹ کی تعداد بڑھا دی جائے گی لیکن کافی افسوس کی بات ہے کہ عصمت دری کے واقعات پر آج تک لگام نہیں لگ سکی ہے کیونکہ حکومتوں نے قانون منظور ہونے کے بعد اس سمت میں کوئی بھی کام نہیں کیا۔ جس کے سبب ایک مضبوط قانون مذاق بن کر رہ گیا اور آج ہر روز ملک کی بیٹیاں قربان ہو رہی ہیں‘‘۔
محترمہ ماليوال نے اپنے خط میں نربھیا کے قصورواروں کو فوری طور پر پھانسی کی سزا دینے، آبروریزی کے قصورواروں کو چھ ماہ میں پھانسی دینے، ملک کی سبھی ریاستی پولیس کو وافر پولیس اہلکار دینے جیسے مطالبات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں گزشتہ 13 برسوں سے 66،000 پولیس اہلکاروں کی کمی ہے۔ وزارت داخلہ فوری طور پر 66،000 اہلکار دہلی پولیس کو فراہم کریں۔
انہوں نے سبھی اضلاع میں وافر تعداد میں فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ برسوں پہلے قائم نربھیا فنڈ کا آج تک کوئی ٹھوس استعمال نہیں ہوا۔ ہزاروں کروڑ روپے جو ملک کی بچیوں کی جان بچانے میں کام آ سکتے تھے، وہ سالوں سے سرکاری خزانوں میں بند ہے لہذا فوری طور پر یہ فنڈ ریاستوں میں تقسیم کرکے اسے خواتین کی حفاظت کے لئے ضروری میکانزم کو مضبوط کرنے میں استعمال کیا جائے۔ انہوں نے اس طرح کے معاملات میں پولیس کی جوابدہی طے کرنے کی بھی مانگ کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.