نئی دہلی،11ستمبر(ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی برائیوںکو دور کرکے سوامی وویکانند کے خوابوںکا ملک تعمیر کرنے کےلئے لوگوں بالخصوص نوجوانوں سےآگے آنے کی اپیل کی کہ تاکہ ایک بھارت اور شریشٹھ بھارت کی تشکیل ہوسکے۔
مسٹر مودی نے سوامی وویکانند کے شکاگو خطاب کی
125ویں سالگرہ کے موقع پر دین دیال تحقیقاتی مرکز کی طرف سے آج وگیان بھون میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ آج سے 125 سال پہلے وویکانند نے صرف 30 برس کی عمر میں شکاگو میں گیارہ ستمبر 1893 میں تاریخی تقریر کی تھی جس سے پوری دنیا میں ان کی شہرت پھیل گئی تھی۔