نئی دہلی، 11 ستمبر (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے سوامی وویکانند کی تحریک سے نئے ہندوستان کی تعمیر کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوامی جی نے آج سے سوا سو سال پہلے امریکہ میں ہندوستان کی ثقافت، تہذیب اور قدیم روایت کا پرچم پوری دنیا میں لہرایا تھا اور آج ہم ان کے بتائے راستوں پر چلتے ہوئے ملک کے لوگوں میں وہ اعتماد اور فخر کرنے کا دوبارہ کوشش کر رہے ہیں۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سوامی وویکا نند کے شکاگو خطاب کی 125 ویں سالگرہ کے موقع
پر شری رام کرشن مٹھ ، کے ذریعے کوئمبٹور میں منعقدہ اختتامی تقریب سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کیا۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوامی وویکانند نے جب شکاگو میں اپنا تقریر کی تھی اس وقت آڈیٹوریم میں چار ہزار لوگ موجود تھے۔ انہوں نے ہندوستان کے ویدیک فلسفہ کے بارے میں دنیا کو بتایا۔ یہ تقریب اس بات کی علامت ہے کہ سوامی جی کے اس تقریر کا کتنا اثر ہوا تھا اور اس تقریر نے ہندوستان کے تئیں مغرب کے نقطہ نظر کو نہ صرف تبدیل کیا تھا بلکہ ہندوستانی فلسفہ ،خیالات روایت کو بھی دنیا میں ایک مناسب مقام ملا تھا۔