وارانسی:04جون(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع وارانسی کےگیان واپی مسجد احاطے کی ویڈیو گرافی سروے کے دوران ملے مبینہ شیولنگ کی پوجا۔پاٹ کے لئےوارانسی کے کیدار گھاٹ واقع مٹھ سے مسجد احاطے کے لئے نکلتے ہی شری ودیا مٹھ کے مہنت سوامی اومکتیشورا نند سرسوتی کو پولیس نے روک دیا۔
سرسوتی نے جمعرات کو ہی اعلان کیا تھا کہ وہ چار جون کو مسجد احاطے کے حوض میں ملے مبینہ شیولنگ کی پوجا۔ پاٹ کے لئے جائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ مہینے مقامی عدالت کی ہدایت پر مسجد احاطے کی ہوئی ویڈیو گرافی سروے کے دوران وضوخانے کے نزدیک شیولنگ ملنے
کا دعوی کیا گیا تھا۔
پولیس کے ذریعہ سروستی کو گیان واپی احاطے میں داخل ہونے سے روکے جانے پر وہ شری ودیا مٹھ کے سامنے ہی دھرنے پر بیٹھ گئے۔ ساتھہی انہوں نے شیولنگ کی پوجا۔پاٹ کرنے کی اجازت ملنے تک غیر معینہ ہڑتال پر بھی بیٹھنے کا اعلان کیا۔
پولیس نے وارانسی کے کیدار گھاٹ واقع مٹھ سے مسجد احاطے کے لئے نکلتے ہی سرسوتی کو نظم ونسق کا حوالہ دے کر روک دیا۔ سروستی نے سروے میں ملے شیولنگ کو آدی وشویشور بتاتے ہوئے دلیل دی ہے کہ اس تنازع کو حل کرنے کے لئے عدالت کا فیصلہ آنے تک بھگوان کو بغیر پوجا۔پاٹ کئے نہیں رکھا جاسکتا ہے۔