گونڈا، 20 نومبر :- اترپردیش میں گونڈا کے كرنل گنج تحصیل علاقے میں تعینات ایک لیکھ پال کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قابل اعتراض تصویر سوشل میڈیا پر شیئرکرنے کے الزام میں آج معطل کر دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ نائب ضلع مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) كرنل گنج ننھے لال نے سنگھ پور حلقہ
کے لیکھ پال فیاض احمد خاں کو وزیر اعلی یوگی کی قابل اعتراض تصویر کو انتظامی گروپ میں شیئر کرنے کے الزام میں فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
انہوں بتایا کہ گزشتہ 14 نومبر کو مسٹر یوگی کی گونڈا آمد کے دن ملزم لیکھ پال نے ان کی تصویر شیئر کی تھی۔