بلند شہر، 19 اگست :- شمالی بلند شہر کے سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے ڈیوٹی کے تیئں لاپرواہی برتنے کے الزام میں چھتاری علاقے کی پنڈراول پولیس چوکی پر تعینات انچارج سمیت چار پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔
پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ ضلع
کے چھتاری تھانہ علاقے کے ایک باغ میں گزشتہ 13 اگست کو ناجائز شراب بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی تھی ۔
اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منی راج نے پنڈراول پولیس چوکی کے انچارج سمیت پورے اسٹاف کو معطل کردیا ہے۔