: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کویت سٹی، 30 اکتوبر (ایجنسی) وزیر خارجہ سشما سوراج خلیجی ممالک کے اپنے چار روزہ دورے کے تحت منگل کو کویت پہنچیں جہاں وہ اپنے کویتی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کریں گی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے ٹویٹ کر کے کہا کہ "موتیوں کی سر زمین کویت میں وزیر خارجہ سشما سوراج کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ آئندہ دو دنوں کے دوران وزیر خارجہ کا بہت مصروف پروگرام ہے۔ اس دوران دو
طرفہ ملاقاتوں کے علاوہ بھی متعدد پروگرام منعقد ہوں گے"۔
مسٹر رویش کمار نے ٹویٹر پر لکھا کہ "شكر یہ قطر! قطر کے پہلے کامیاب دورے کے بعد وزیر خارجہ سشما سوراج کویت کے اپنے پہلے دورے کے لئے روانہ ہوئیں۔ وزیر خارجہ کویت کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرنے کے علاوہ ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں سے بھی ملاقات کریں گی"۔ اس سے پہلے سوموار کو ہندوستان اور قطر نے متعدد شعبوں میں دونوں ممالک کے لوگوں کے مشترکہ مفادات کو مضبوط کرنے کے لئے ایک جوائنٹ کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔