the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
 بیجنگ، 24 اپریل (یواین آئی) ہندوستان نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات کو اپنی وابستگی کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری تحفظات کے تمام فارمیٹس کی مسترد کیا جانا ضروری ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے شنگھائی میں وزراء خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’ہمارا خیال ہے کہ باہمی فائدے کے لئے اقتصادی عالمگیریت زیادہ کھلا، تال میل والا ، منصفانہ اور متوازن ہونا چاہئے۔ تحفظات کے تمام خدوخال کو مسترد کیا جانا ضروری ہے اور کاروبار کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی جانے



چاہئے‘‘۔ کاروباری تحفظات ایک ایسی پالیسی ہے جو غیر ملکی صنعت کے مسابقت کو محدود کرتی ہے۔ کچھ ممالک کاروباری تحفظات کی کی حمایت کر رہے ہیں۔ہندوستان اور چین مضبوطی کے ساتھ اسکی مخالفت کر رہے ہیں ۔ عالمی معیشت کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی کوشش کے تحت مسز سوراج نے کہا’’ہمیں عالمی معیشت کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لئے تجارت اور سرمایہ کاری میں لبرل ازم اور نرم روی کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ اس سلسلے میں ہمیں پیش رفت کرنے والے علاقوں میں معیشت ڈجيٹی لائزیشن ،سائنس اور ٹیکنالوجی، توانائی، زراعت، کھانے کی حفاظت کے مختلف علاقوں میں تعاون کرنا ہوگا‘‘۔ جاری،یو این آئی،اظ

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.