نئی دہلی 20فروری[ایجنسی] ہندستانی عازمین حج کا سالانہ کوٹہ اس سال سے بڑھا کر دو لاکھ کر دیا گیا ہے یہ اطلاع ذرائع نے دی ہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر حج مختار عباس نقوی کی ملاقات کے بعد یہ اضافہ عمل میں آیا۔
ذرائع کے
مطابق مسٹر نقوی نے سعودی ولی عہد کی توجہ ہندستان میں مسلم آبادی کے تناسب کی طرف مبذول کراتے ہوئے اس اضافے کی تجویز پیش کی تھی جس سے محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اتفاق کیا۔ اس طرح اب ہندستانی عازمین حج کا کوٹہ پاکستان سے بھی زیادہ ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے عہد میں حج کوٹے میں یہ تیسرا اضافہ ہے۔ 2014 میں جہاں یہ کوٹہ ایک لاکھ تیس ہزار کر دیا گیاتھا وہیں 2018 میں اسے بڑھا کر ایک لاکھ 75 ہزار کر دیا گیا ۔ اب اس سال دو لاکھ ہندستانی عازمین سعادت حج ادا کرسکیں گے۔