the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی۔وزیر خارجہ سشما سوراج جاپان میں اپنے ہم منصب تارو كونو کے ساتھ نویں انڈو جاپان اسٹریٹجک مذاکرات میں حصہ لینے کے لئے تین روزہ دورے پر آج یہاں سے روانہ ہوئیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے ٹویٹ کر کے بتایا’’ٹوکیو میں ہندوستان-جاپان کے وزرائے خارجہ کے نویں اسٹریٹجک مذاکرات کے لئے سشما  سوراج اپنے تین روزہ دورے کے لئے جاپان روانہ ہو گئیں۔ ان کے دورہ کا مقصد جاپان کے ساتھ ہماری خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری مضبوط کرنا ہے‘‘۔

سشما سوراج اپنے ہم منصب کی دعوت پر جاپان کے دورے پر گئیں ہیں۔ اس دوران وزیر خارجہ اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ نویں انڈو جاپان اسٹریٹجک مذاکرات کی کو چیئر ہوں گی اور دونوں ملک باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں



گے اور مشترکہ مفادات ،علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزارت خارجہ نے منگل کو یہاں اپنے بیان میں کہا ’’حالیہ برسوں میں مختلف سیکٹروں میں دو طرفہ تعلقات میں مضبوطی آئی ہے۔ ستمبر 2017 میں جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کے ہندوستان دورے سے ان تعلقات کو نیا حوصلہ ملا ہے‘‘۔

بیان میں کہا گیا کہ اس وقت جاپان ہندوستان میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، تعمیراتی ، مالیاتی منڈیوں اور صلاحیت کی تعمیر کے ساتھ ساتھ دیگر سیکٹروں میں بھی سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔

اس سے قبل 2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے جاپان دورہ کے دوران ہندوستان - جاپان نے خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری پر بات چیت ہوئی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.