the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 7 اگست (ایجنسی) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ كووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر و اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو سمیت متعدد لیڈروں نے سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کے گھر جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
محترمہ سوراج کا منگل کی رات دل کا دورہ پڑنے سے یہاں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں انتقال ہو گیا تھا۔ ان کا جسد خاکی آخری دیدار کے لئے ان کی رہائش گاہ پر رکھا گیا ہے۔ 
صدر كووند آج صبح تقریبا نو بجے محترمہ سشما سوراج کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے جسد خاکی پر گلہائے عقیدت پیش کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے محترمہ سوراج کے اہل خانہ سے بھی بات کی۔ اس کے بعد مسٹر اوم برلا نے ان کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ نائب صدر ایم وینکیا



نائیڈو نے بھی محترمہ سوراج کے جسد خاکی پر گلہائے عقیدت نذر کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ 
اس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی محترمہ سوراج کے رہائش گاہ پر پہنچے۔ انہوں نے محترمہ سوراج کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس دوران وہ جذباتی ہو گئے۔ وزیر اعظم نے محترمہ سوراج کے اہل خانہ سے بات کی اور انہیں صبر کی تلقین کی۔ اس دوران مسٹر نائیڈو بھی وہاں موجود تھے۔ 
ایس پی لیڈر ملائم سنگھ بھی محترمہ سوراج کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں محترمہ سوراج کے حامیوں نے بھی اپنی عزیز لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 
ان کا جسد خاکی آج دوپہر 12 بجے سے بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں رکھا جائے گا تاکہ پارٹی کے لیڈر اور کارکن ان کے آخری دیدار کر سکیں۔ ان کا جسد خاکی شام تین بجے لودھی روڈ پر واقع الیکٹرک کریمیٹوریم لے جایا جائے گا جہاں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسوم ادا کی جائیں گی۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.