the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
گجرات : دلت شخص کا الزام ، ذات بتانے پر چٹوائے گئے 15 پولیس اہلکاروں کے جوتے ، جانچ شروع
نئی دہلی: راجیہ سبھا کے لئے عام آدمی پارٹی کے نمائندے کے طور پر سنجے سنگھ کے انتخاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے فلم اداکار شتروگھن سنہا نے بہر حال کمار وشواس اور آشوتوش کو شامل انتخاب نہ کئے جانے پر حیرت کا اظہار کیا۔ مسٹر سنہا نے کہا کہ سشیل گپتا اور این ڈی گپتا کا انتخاب عام آدمی پارٹی کے عوامی طاقت کے برعکس ’پیسے کی طاقت‘ کے زیر اثر آنے کی عکاسی کرتا ہے۔مسٹر کیجری وال سے اس کی توقع نہیں تھی۔

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ بہر حال وہ سنجے سنگھ کی امیدواری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ڈاکٹر کمار وشواس کے تعلق سے انہیں افسوس ہے،



جو شاعر معاشرتی خدمتگار اور انتہائی لائق شخصیت ہیں۔

ذہین صحافی آشوتوش کو بھی شامل انتخاب نہ پاکر مسٹر سنہا نے اپنی حیرانی ظاہر کی اور کہا کہ ویسے تو بی جے پی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کی طرف سے عوامی طاقت پر پیسے کی طاقت اور ذات پات کو ترجیح دیتے ہوئے کئی بار دیکھا جاچکا ہے کہ لیکن ایک عوامی پارٹی اور ایک اصولی شخص مسٹر کیجری وال سے ایسی توقع نہیں تھی۔

واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے کل دہلی سے راجیہ سبھا کی تین سیٹوں کے لئے سنجے سنگھ ، سشیل گپتا اور این ڈی گپتا کو نامزد کیا۔راجیہ سبھا کا دوسالہ الیکشن سولہ جنوری کو ہوگا۔ مسٹر سشیل اور این ڈی گپتا کے انتخاب پر سیاسی حلقوں میں کافی نکتہ چینی کی جارہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.