ذرئع:
داووس:برطانیہ کی معروف طبی آلات تیارکرنے والی سرجیکل انسٹرومنٹس گروپ ہولڈنگس (SIGH) حیدرآباد میں اپنا مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے کے لئے آگے آئی ہے۔ یہاں مختلف سرجیکل آلات تیار کئے جاتے ہیں جو آج تک ملک میں نہیں بنتے تھے۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے دو سے تین سالوں میں 231.5 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ کمپنی اپنے عالمی توسیعی منصوبے کےتحت ہندوستانی بازار میں داخل ہو رہی ہے۔ اس سہولت کے قیام سے تلنگانہ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ایک اور قدم آگے بڑھے گا۔
ایس آئی جی ایچ ایم ڈی گوری سریدھرا اور ڈائرکٹر امر چیڈی پوتو نے چیف
منسٹرریونت ریڈی اور ریاستی وزیر صنعت سریدھر بابو سے ملاقات کی جو داووس میں ہیں۔چیف منسٹر نے انہیں ریاستی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
منصوبے کے پہلے مرحلے میں جنرل سرجیکل آلات اور مائیکرو سرجری کے لئے استعمال ہونے والے جدید آلات تیار کئے جائیں گے۔ آرتھوپیڈک، ڈرمیٹولوجیکل، آنکھ کی نازک سرجریوں کے لئے ضروری اشیاء کی تیاری عمل میں آئےگی۔ دوسرے مرحلے میں، یونٹ کو روبوٹک طبی آلات کی تیاری کے لئے اقدامات کئے جائینگے۔
ایس آئی جی ایچ کمپنی اپنا سامان نیش ہیلتھ سروس، منسٹری آف ڈیفنس (آرمی) کے اسپتالوں اور برطانیہ کے نجی ہسپتالوں کو فراہم کرتی ہے۔