: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 15 دسمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز متھرا میں کرشن جنم بھومی مندر سے متصل شاہی عیدگاہ مسجد کمپلیکس کے سروے کے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کردیا۔
جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد الہ آباد ہائی کورٹ کے 14 دسمبر کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔
مسجد کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ حذیفہ احمدی نے ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے پہلے کہا تھا کہ کیس کی سماعت کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس معاملے میں تحریری دلائل دینے کو بھی
کہا گیا۔
- لیکن اب ہائی کورٹ کچھ درخواستوں پر غور کر رہا ہے جس کے دور رس نتائج ہوں گے ، " اس پر بنچ نے کہا، " ہم اس مرحلے پر کچھ نہیں روکیں گے۔ اگر کوئی مخالف حکم ہو تو آپ یہاں آ سکتے ہیں۔ مسٹر احمدی نے کہا کہ جمعرات کے روز ایک حکم جاری کیا گیا تھا، جس میں کمشنر کو شاہی عید گاہ مسجد کا معائنہ کرنے اور اس کے لیے کمیشن قائم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا " یہ اس وقت ہو رہا ہے جب عدالت عظمی اس معاملے میں دائرہ اختیار کا فیصلہ کر رہی ہے، "۔ سپریم کورٹ کی بنچ 9 جنوری کو اس کیس کی سماعت کرنے جارہی ہے۔ اس پر مسٹر احمدی نے دلیل دی کہ ہائی کورٹ سماعت نہیں کر رہا ہے۔