ذرائع:
نئی دہلی:جھارکھنڈ مکتی مورچہ جے ایم ایم کے رہنما اور جھارکھنڈ کے سابق چیف منسٹرہیمنت سورین کو سپریم کورٹ میں جھٹکہ لگا ہے۔ ہیمنت سورین نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے جس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے حوالالین دین کے معاملے میں گرفتاری کے بغیر ضمانت کی درخواست کی گئی ہے۔ عدالت نے درخواست سننے سے انکار کر دیا۔ اس معاملے پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا
ہے۔
ہیمنت سورین کی جانب سے سپریم کورٹ کی سماعت میں پیش ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے کہا کہ سورین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ای ڈی حکام نے چہارشنبہ کی رات ہیمنت سورین کو گرفتار کر لیا۔ سورین کی عرضی کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ ریاستی ہائی کورٹس آئینی عدالتیں ہیں اور ان کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔چیف منسٹرہیمنت سورین کے استعفیٰ کے بعد جے ایم ایم لیڈر چمپائی سورین کی سربراہی میں جھارکھنڈ میں آج شام
نئی حکومت شکیل دی جائےگی۔