نئی دہلی، 14 دسمبر :- سپریم کورٹ نے آدھار کارڈ کو بینک کھاتوں سمیت دیگر تمام منصوبوں سے جوڑنے کے معاملے میں عبوری راحت دینے سے متعلق درخواستوں پر آج فیصلہ محفوظ رکھ لیا جسے کل صبح سنایا جائے گا۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت
والی بنچ کل صبح ساڑھے 10 بجے یہ فیصلہ سنائے گي۔
اٹارني جنرل کے کے وینو گوپال نے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے پانچ رکنی آئینی بنچ سے کہا کہ آدھار کو بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر سرکاری اسکیموں سے جوڑنے کی آخری تاریخ 31 مارچ تک بڑھا دی گئی ہے۔