نئی دہلی، اگست 24 :- کانگریس صدر سونیا گاندھی نے حق رازداری پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو آج ذاتی حقوق، ذاتی آزادی اور انسانی اقدار کے لئے نئے دور کی شروعات قراردیا۔
محترمہ گاندھی نے سپریم کورٹ کی نو رکنی آئینی بنچ کے فیصلے کازوردار انداز میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے حکومتوں اور اس کی ایجنسیوں کی جانب
سے عام لوگوں کی زندگی میں کی جانے والی مداخلت پرروک لگے گی اور وہ ذاتی زندگی میں تانك جھانك نہیں کر سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اور اس کی حکومتوں نے دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ سے عدالتوں تک حق رازداری کے مسئلے پرقدغن لگانے کی مودی حکومت کی کوششوں کی مسلسل مخالفت کی ہے ۔