: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 04 نومبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو ملازمین کی پنشن (ترمیمی) اسکیم 2014 کی جواز کو برقرار رکھنے والا فیصلہ سنایا چیف جسٹس یو یو للت اور جسٹس انیرودھا بوس اور جسٹس سدھانشو دھولیا نے ملازمین کی پنشن (ترمیمی) اسکیم 2014 کو برقرار رکھا، لیکن اسکیم کی کچھ دفعات کو ہٹا کر اس کا فائدہ اٹھانے کے
لئے (جو واضح سمجھ نہ ہونے کی وجہ سے اسکیم کا فائدہ نہیں اٹھا سکے) چار ماہ کے اضافی وقت کی مہلت دی کیرالہ ہائی کورٹ، دہلی ہائی کورٹ اور راجستھان ہائی کورٹ کے فیصلوں کو چیلنج کرنے والی مرکزی حکومت اور ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کی نظرثانی کی درخواستوں پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا۔