: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 17 اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے شہریت ایکٹ 1955 کی دفعہ 6- اے کے آئینی جواز کو برقرار رکھتے ہوئے جمعرات کو اکثریتی فیصلے کے ساتھ اسے چیلنج کرنے والی عرضی کو مسترد کر دیا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس سوریہ کانت ، ایم ایم سند ریش، جے بی پار دی والا اور منوج مشرا پر مشتمل ایک آئینی بینچ نے 4:1 کی اکثریت کے ساتھ قانونی دفعات کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا۔ جسٹس پارڈی
والا نے اکثریتی رائے سے اختلاف کیا۔ فیصلے کا کچھ حصہ پڑھتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ بنگلہ دیش کی جنگ کے بعد کے تناظر میں اس شق کے مقصد کو سمجھنا چاہیے۔ آئینی بنچ کی طرف سے انہوں نے کہا کہ آسام معاہدہ غیر قانونی نقل مکانی کے مسئلے کا سیاسی حل تھا اور دفعہ 6 اے ایک قانون سازی کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکشن 6- اے انسانی ہمدردی کے خدشات اور مقامی آبادی کے تحفظ کی ضرورت کے درمیان توازن قائم کرنے کے لیے نافذ کیا گیا تھا۔