نئی دہلی ، 20 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے ایک حج کے مقدمات کی سماعت کے دوران کچھ غیر ضروری تبصرے کرنے کی وائرل ویڈیو کا از خود نوٹس لیتے ہوئے جمعہ کے روز ہائی کورٹ کے رجسٹرار جزل سے رپورٹ طلب کی۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ ، جسٹس سنجیو کھنہ ، جسٹس بی آر
گوائی، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس رشی کیش رائے پر مشتمل آئینی بنچ نے یہ حکم دیا۔ پانچ رکنی آئینی بینچ نے کہا کہ عدالت اس سلسلے میں رہنما ہدایت دے سکتی ہے۔ بینچ نے کہا، سوشل میڈیا کے اس دور میں ، عدالتی کارروائیوں پر نزدیکی اور گہری نظر رکھی جاتی ہے۔ اس لیے ہمیں ان حقائق کو ذہن میں رکھتے ہوئے کام کرنا ہو گا۔