نئی دہلی، 13نومبر(ایجنسی) سپریم کورٹ نے سال2002 کے گجرات فسادات کے لئے اس وقت کے وزیر اعلی (اب وزیر اعظم) نریندر مودی کو کلین چٹ دینے کو چیلنج کرنے والی عرضی پر اگلے پیر کو سماعت کرے گا۔
جسٹس اے ایم کھانولکر کی صدارت والی بنچ نے فسادات میں مارے گئے کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ احسان
جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی عرضی سماعت کے لئے منظور کرلی ۔
عدالت نے کہا کہ اس معاملے میں خصوصی تفتیشی ٹیم(ایس آئی ٹی) کی کلوزر رپورٹ کے مطالعہ کی ضرورت ہے ۔ اس لئے 19نومبر کو وہ عرضی پر سماعت کرے گا۔ محترمہ جعفری نے ایس آئی ٹی کی طر ف سے مسٹر مودی کو کلین چٹ دینے کے گجرات ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔